یوکرین میں پانچ سو طالب علموں سمیت ڈیڑھ ہزار پاکستانی شہری پھنس گئے

روس کے حملوں کے بعد یوکرین میں پانچ سو طالب علموں سمیت ڈیڑھ ہزار پاکستانی شہری پھنس گئے ہیں ۔صورتحال میں بہتری کے بعد پاکستانی شہریوں کو ترنوپل شہر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

پاکستانی سفیر جنرل نوئل کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانی محفوظ اور رابطے میں ہیں۔پاکستانی سفارتخانے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ یوکرین میں کشیدگی کے بعد پاکستانی سفارتخانہ یوکرین کے دارالحکومت کیف سے دوسرے شہر ٹرنوپل منتقل کردیا گیا ہے۔

سفارتخانہ کی جانب سے طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری ٹرنوپل پہنچیں جہاں سے انکے محفوظ انخلا کے انتظامات کیے گئے ہیں ۔خارکیو سے ٹرنوپل کے لیے ٹرین سروس بھی موجود ہے۔ٹرانسپورٹ نہ ملنے پر سفارتخانے کے تعلیمی مشیر کی خدمات حاصل کریں،تعلیمی مشیرپاکستانی طلباء کو ٹرنوپل پہنچائیں گے۔کیف اور ٹرنوپل میں طلباء کی مدد کیلئے دو فوکل پرسن بھی تعینات ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More