یوکرین پر روسی جارحیت کے آغاز کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔دونوں ممالک انسانی امداد کیلیے عارضی جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔ بیلا روس میں ہونیوالے مذاکرات میں جنگ زدہ علاقہ چھوڑنے والوں کو بھی راستہ دینے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
روس کی نویں روز بھی یوکرین پر بمباری جاری رہی جس سے چرنیف میں عمارت تباہ ہوجانے سے تینتیس افراد ہلاک ہوگئے۔ایک ہفتے کی جنگ سے ہنستے بستے دس لاکھ افراد بے آسرا ہوچکے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق دس لاکھ یوکرینی نقل مکانی کرچکے ہیں جن میں سے زیادہ تر افراد نے پولینڈ میں پناہ لی ہے۔