اماراتی وزیرخارجہ کی حناربانی کھر کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کو ٹیلیفون کرکے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے ۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے اماراتی ہم منصب نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے مختلف امور زیر بحث آئے۔ دونوں وزراء نے برادرانہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا ٹیلی فونک رابطے پر شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More