یو اے ای کے سفیر کی شعیب اختر سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد: پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حامد عبید ابراہیم سلیم الذہبی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت کیا۔

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حامد عبید ابراہیم سلیم الذہبی شعیب اختر کی رہائش گاہ پہنچیں اور ان سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اماراتی سفیر نے شعیب اختر کی والدہ کے بلندی درجات اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی والدہ کو گزشتہ دنوں طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ان کی تدفین اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں کی گئی۔ نماز جنازہ میں وفاقی وزیر علی محمد خان۔ لیگی رہنما حنیف عباسی،کرکٹرراشد لطیف سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More