آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان

آئی سی سی انڈرنائنٹین ورلڈکپ شیڈول کا اعلان کردیاگیا۔ جونیئرورلڈ کپ چودہ جنوری سے بائیس فروری تک ویسٹ انڈیزمیں منعقد ہوگا۔ ایونٹ میں شریک سولہ ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جو چاروینیوز پراڑتالیس میچزکھیلیں گی۔ افتتاحی میچ میزبان ویسٹ انڈیز اورآسٹریلیا کے درمیان ہوگا۔

آئی سی سی انڈرنائنٹین ورلڈکپ شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ جونیئرورلڈکپ چودہ جنوری سے بائیس فروری تک ویسٹ انڈیزمیں کھیلاجائے گا۔ ایونٹ میں شریک سولہ ٹیموں کو چارگروپس میں تقسیم کیا گیاہے۔ جوچاروینیوزپراڑتالیس میچزکھیلیں گی۔

نیوزی لینڈ لازمی قرنطینہ پابندیوں کے باعث ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگیا۔ اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش انڈرنائنٹین ورلڈ کپ میں اعزاز کا دفاع کرے گا۔ گروپ اے بنگلہ دیش،انگلینڈ،کینیڈا اوریو اے ای، گروپ بی بھارت،آئرلینڈ،جنوبی افریقااوریوگنڈا، گروپ سی پاکستان،افغانستان،پاپوانیوگنی اورزمبابوے اور گروپ ڈی آسٹریلیا،اسکاٹ لینڈ،سری لنکا اور ویسٹ انڈیز پرمبنی ہے۔

افتتاحی میچ میزبان ویسٹ انڈیز اورآسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان پندرہ جنوری کو پاپوانیوگنی ،بیس جنوری کو افغانستان اوربائیس جنوری کو زمبابوے کا سامنا کرے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More