انڈر19ورلڈ کپ:پاکستان کی پانچویں پوزیشن

پاکستان نے انڈرنائنٹین ورلڈکپ کے پوزیشن میچ میں سری لنکا کو دواڑتیس رنز سے کچل دیا۔ پاکستان نے قاسم اکرم اورحسیب اللہ کی سنچریزکی بدولت تین وکٹوں کے نقصان پرتین سوپینسٹھ رنزکا پہاڑ کھڑا کیا اورسری لنکا کوایک سو ستائیس رنز پر ڈھیرکردیا۔ کپتان قاسم اکرم سنچری اورپانچ وکٹ لینے والے پہلے انڈرنائنٹین پلیئربن گئے۔

اینٹیگا میں انڈرنائنٹین ورلڈ کپ پانچویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو دو سواڑتیس رنزسے کچل دیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان جونیئرز نے تین وکٹوں کے نقصان پرتین سو پینسٹھ رنزکا پہاڑ کھڑا کردیا۔ محمد شہزاد تہتر رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ انہوں نے وکٹ کیپربیٹر حسیب اللہ خان کے ساتھ ٹیم کوایک سوچھتیس رنز کا آغاز دیا۔ حسیب اللہ اورکپتان قاسم اکرم نے تیسری وکٹ کی پارٹنرشپ میں دوسو انتیس رنز کا اضافہ کیا۔ قاسم اکرم نے ایک سوپینتیس اورحسیب اللہ نے ایک سو چھتیس رنزبنائے۔

جوابی اننگ میں سری لنکا کی پوری ٹیم پینتیس اوورز میں ایک سو ستائیس رنز پر ڈھیرہوگئی۔ ونوجوررنپل ترپن اورکپتان دینتھ ولاگے چالیس رنزبناسکے۔ قاسم اکرم نے پانچ وکٹیں لیکرنئی تاریخ رقم کردی اورانڈرنائنٹین کرکٹ میں سنچری اورپانچ وکٹ لینے والے پہلےآل راؤنڈربن گئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More