شکارپور میں ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 خواتین جاں بحق، 2 افراد زخمی

شکارپور: خانپور بس اسٹاپ کے قریب ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 خواتین جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

شکارپور میں خانپور بس اسٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹرالر اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ 2افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ حادثہ کا شکا ر ہونے والے چاروں افراد ایک ہی خاندان کے تھے ۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو ایمبولینس نہ ملنے کے باعث رکشے میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More