شہرقائد میں فائرنگ کے واقعات، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، ا یک زخمی

کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ا یک شخص زخمی ہوگیا ہے ۔

کراچی کےعلاقےحسین آباد میں فائرنگ سے خاتون جان کی بازی ہار گئیں ۔ پولیس حکام کے مطابق خاتون کو اس کے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی ۔ کاروبار کی تباہی اور مہنگائی کے باعث میاں بیوی میں جھگڑا رہتا تھا۔

اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی کراچی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 20سالہ نوجوان کامران جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس حکام نے فائرنگ کرنے والے شخص رحیم گل کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ہوائی فائرنگ کے دوران جھگڑا ہوا جس میں گولی لگنے سے نوجوان کی جان گئی ۔

پٹیل پاڑہ کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ امدادی کارکنوں نے زخمی شخص کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More