سعودی عرب کے 2 سو ٹرک براستہ پاکستان امدادی سامان لیکر افغانستان روانہ

ریاض: کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے افغانستان کیلئے امدادی سامان روانہ کردیا۔

سعودی عرب کی جانب سے ایک ہزار نو سو بیس ٹن وزنی دو سو ٹرک پاکستان کے راستے افغانستان روانہ کردئیے گئے۔ امدادی سامان سے افغانستان میں تقریبا دو لاکھ اسی ہزار افراد مستفید ہوں گے۔

امدادی سامان میں اشیائے خور و نوش کے علاوہ گرم کپڑے بھی شامل ہیں۔ امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سعودی امداد کا خیرمقدم کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More