بچوں کی غیراخلاقی ویڈیو بنانے والے 2 جعلی پولیس اہلکار گرفتار

گجرات : پولیس حکام نے جعلی پولیس اہلکار بن کر بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیو بنانے والے گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے جعلی پولیس اہلکاروں کو غیر اخلاقی ویڈیو بنانے کے جرم میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ گرفتار ملزمان نے سٹی تھانے کی حدود میں نابالغ بچوں کو ایک گھر میں حبس بے جا میں رکھ کر ان کی برہنہ ویڈیو بنائی اور ساتھ نازیبا الفاظ کا استعمال بھی کرتے رہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سلامت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔گرفتار ملزمان میں علی حسن، ذکاء اللہ شامل ہیں جن سے تفتیش جاری ہےجبکہ تیسرے ملزم کی گرفتار ی کے لئے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More