اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

بھکر: مہر ایکسپریس پٹڑی پر پھنسی ٹرالی سے جا ٹکرائی،4 افراد زخمی

بھکر: (23 دسمبر 2017) شاہ عالم کے قریب راولپنڈی سے ملتان جانے والی مہر ایکسپریس کا انجن گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھکر کے نواحی علاقے شاہ عالم کے قریب راولپنڈی سے ملتان جانے والی مہر ایکسپریس 128 ڈاؤن ریلوے لائن پر پھنسی گنے کو لوڈ کرنے والی ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثے میں ٹرین ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔

ریلوے حکام کے مطابق ایمرجنسی بریک لگانے کی وجہ سے ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی، تاہم ٹرین کی دو بوگیاں اور انجن پٹڑی سے اتر گئے ہیں جبکہ پٹڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے جس وجہ سے کندیاں ، کوٹ ادو سیکشن کے درمیان ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہو گئی۔

حکام کے مطابق دیگر ٹرینوں کو قریبی ریلوے اسٹیشنز پر روک دیا گیا ہے جبکہ ملتان سے ریلیف ٹرین بھی منگوائی گئی ہے جس کے بعد ٹریک کی بحال کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نصیر آباد: سبی کے قریب مسافر ٹرین پر راکٹ حملہ، 1 شخص جاں بحق

کراچی: دو مسافر ٹرینوں میں تصادم، 20 افراد جاں بحق، 45 سے زائد زخمی

 

Related posts

کراچی سمیت سندھ بھر 6 روز سے بند سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

Hassam Alam

وارد ٹیلی کام اور موبی لنک میں انضمام کا فیصلہ

login web

عام انتخابات سے سبق سیکھ لیا اب بائیکاٹ نہیں کرینگے، راشد نسیم

login web

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More