کلفٹن میں سی ویو پر 2 لڑکے ڈوب گئے، ایک لاش بر آمد

کراچی: کلفٹن کے ساحل سی ویو پر نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے۔ ڈوبنے والوں میں سے ایک کی لاش کو نکال لیا گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے ۔

کراچی میں عید کے دوسرے روز تفریح کے غرض سے آئے دو لڑکے سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ فلاحی ادارے کے غوطہ غوروں نے تلاش شروع کر دی۔کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد سونو ولد خرم شہزاد کی لاش کو نکال لیا گیا۔ دوسرے ڈوبنے والے لڑکے دانیال کی لاش اب تک نہ مل سکی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے بچے کے ڈوبنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی ، پولیس نے تعاون کے بجائے کہا لاش خود باہر آجائے گی۔ پولیس کے مطابق ڈوبنے والے دونوں لڑکوں کا تعلق پپری سے ہے سونو دو بھائیوں میں بڑا اور کباڑ کا کام کرتا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More