دمشق میں2 بم دھماکے، 13افراد جاں بحق، کئی افراد زخمی

دمشق:شام کے دارالحکومت دمشق میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم تیرہ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کئی زخمی ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں دو بم دھماکے ہوئے جبکہ تیسرا بم ناکارہ بنا دیاگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان دھماکوں کا نشانہ ایک فوجی گاڑی تھی۔ سڑک کنارے نصب ان بموں کے پھٹنے سے تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ دھماکے اس وقت ہوئےجب لوگ ملازمتوں اور بچے اسکولوں کی طرف جا رہے تھے۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ شام تنازعے کا آغاز سن دو ہزار گیارہ میں ہوا تھا اور تب سے وہاں ساڑھے تین لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور ملک کی نصف آبادی بے گھر ہو چکی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More