تازہ ترین
نیب کو بند کیا جائے، شاہد خاقان عباسی

نیب کو بند کیا جائے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: (24 جولائی 2020) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کے چیئرمین استعفیٰ دیں اور نیب کو بند کیا جائے۔ حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگا، یا نیب چلے گا یا ملک۔ جو آج حکومت میں ہیں کل یہ سب جیل جائیں گے۔

اب تک نیوز کے پروگرام ٹونائٹ ود فریحہ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقا عباسی نے کہا کہ میں نے بحیثیت وزیراعظم نیب قوانین کو تبدیل کرنے کی کوشش کی تو مجھے پیغام دیا گیا کہ نیب قانون میں تبدیلی کو رد کردیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے خواجہ سعد رفیق ضمانت کیس کے فیصلے میں ہماری تمام باتوں کی تصدیق کی ہے۔

جبکہ احسن اقبال نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نیب کو اپنے سیاسی مفاد کیلئے استعمال کر رہی ہے۔ میرے خلاف اختیارات کے استعمال کا مضحکہ خیز کیس بنایا گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top