ترک ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کا جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ

اسلام آباد: ترک ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترکی کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کا جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا ۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا اور ترک ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کے درمیان باہمی فوجی تعاون اور روابط سے متعلق امور بھی زیر غور آئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقین نے دوطرفہ اسٹریٹیجک تعلقات میں فروغ کے عزم کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا نے کہاکہ ڈپٹی چیف آف ترک جنرل اسٹاف کا دورہ دونوں افواج کے درمیان کثیر الجہتی تعاون کا مظہر ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More