ترک بری فوج کے کمانڈر کا جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد: ترک بری فوج کے کمانڈر جنرل موسیٰ اوسیور نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ سلامتی، افغانستان سمیت علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں پیشرفت سے متعلق بھی گفتگوکی گئی، اور دوطرفہ فوجی مصروفیات اورتعاون کی سطح بڑھانےپربھی بات چیت کی گئی۔

دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان اورترکیہ دوستانہ تعلقات اوربھائی چارےکی تاریخ رکھتےہیں۔ دونوں ممالک کےاسٹریٹیجک تعلقات مزیدبڑھتےرہیں گے۔

ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات پائیدارشراکت داری میں تبدیل ہورہےہیں ۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ فوجی اوراسٹریٹیجک تعاون میں دونوں ممالک مشترکہ تاثررکھتےہیں۔

دوسری جانب ترکیہ کی بری فوج کےکمانڈرنےپاکستان کی مسلح افواج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کوسراہا اور دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نےعلاقائی امن واستحکام کیلئےکردارتسلیم کرنےپرشکریہ اداکیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More