عمران جتنا خطرناک ہوسکتا ہے ہو کر دیکھ لیں، مراد علی شاہ

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ چند گھنٹے رہ گئے ہیں، عمران جتنا خطرناک ہونا چاہتے ہیں ہو کر دیکھ لیں۔ عمران اندر کے لوگوں کو تلاش کریں جنہوں نے انہیں اس حال تک پہنچایا۔ ایم کیو ایم سے معاہدہ اوپن اور پبلک ہے۔

وزیر اعلی ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی ایم سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جس روز عدم اعتماد کی قرارداد جمع ہوئی۔ اسی روز سے آئین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ بلاول بھٹو نے وزیر اعظم کو استعفیٰ کے لیے پانچ روز کی مہلت دی تھی۔ یہ لوگ کرسی کی خاطر ملک کی سلامتی داؤ
پر لگانے پر تلے ہیں۔ صدر مملکت کو ان سے آئین پر عمل درآمد کرانا چاہیے۔ کچھ گھنٹے بچے ہیں عمران جتنا خطرناک ہوسکتا ہے ہو کر دیکھ لے۔

پیپلز پارٹی متحدہ معاہدے پر بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان معاہدہ اوپن اور پبلک ہے۔ سندھ میں انتظامی یونٹس کا قیام ممکن نہیں۔ اس حوالے سے دونوں پارٹیوں کے بیچ کوئی بات نہیں ہوئی۔

وزیر اعلی سندھ کا ناظم جوکھیو قتل کی مزمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایم پی اے نے فیملی کے سامنے سرینڈر کیا۔ جام کریم کو بعد میں ملوث کیا گیا۔ انہیں عدالت سے انصاف کے حصول کا حق حاصل ہے۔ فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More