تازہ ترین
ٹرمپ کی امریکا میں صدارتی الیکشن ملتوی کرنے کی تجویز

ٹرمپ کی امریکا میں صدارتی الیکشن ملتوی کرنے کی تجویز

واشنگٹن:(31 جولائی 2020) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی ہے کہ کورونا وبا کے سبب ملک میں اکتوبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات ملتوی کردیئے جائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوٹر پر امریکی صدر نے لکھا کہ یونیورسل میل اِن ووٹنگ 2020 نومبر کے ووٹ کو تاریخ کا سب سے زیادہ غلط اور دھوکے والا الیکشن بنا دے گی اور یہ امریکا کے لیے ایک بڑی شرمندگی ہو گی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اس ماہ کے آغاز میں چھ امریکی ریاستیں نومبر میں ہونے والے انتخابات ڈاک کے ذریعے کرانے کا منصوبہ بنا رہی تھیں،یہ ریاستیں اپنے تمام ووٹرز کو ڈاک کے ذریعے بیلٹ پیپر بھیجیں گی، جو یا تو ڈاک کے ذریعے واپس آئے گا یا پھر الیکشن کے دن مجوزہ مقامات پر واپس کر دیا جائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top