رائل سعودی لینڈ فورسز کے دستے کی ملتان گیریژن آمد

اسلام آباد: پاکستان فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کے مابین فوجی تعاون میں وسعت کیلئےرائل سعودی لینڈ فورسز کا ایک دستہ ملتان گیریژن پہنچ گیا۔ رائل سعودی لینڈ فورسز کا دستہ مشترکہ مشینی تربیت میں حصہ لے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان اور رائل سعودی لینڈ فورسز کے مابین فوجی تعاون میں وسعت کے لیے رائل سعودی لینڈ فورسز کا ایک دستہ ملتان گیریژن پہنچا جہاں وہ مشترکہ مشینی تربیت میں حصہ لے گا۔ملتان گیریژن میں تربیتی امور دو ماہ تک جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملتان گیریژن میں پاکستان اور سعودی مشترکہ مشینی دستوں کے تربیتی امور کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ظفر اقبال مروت تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More