قبائلی عمائدین کی وزیراعظم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

وزیرستان : وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ہے۔وزیراعظم نے قبائلی عمائدین کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔وزیراعظم نے پرامن اور مستحکم پاکستان کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر ممکن تعاون پر قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ۔ وزیراعظم نے قبائلی عمائدین کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع کے عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ہم قبائلی اضلاع کے عوام کے مقروض ہیں،ہم ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح پورے پاکستان کی طرح مقامی کمیونٹی کیلئے شہری سہولیات کو یقینی بنانا ہوگی۔ہماری حکومت مقامی آبادی کو سہولت پہنچانے اور سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

قبائلی عمائدین نے وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کو پاکستان کے امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More