اسلام آباد: جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم”اومی کرون”کے سامنے آنے کے بعد این سی اوسی کی جانب سے 6 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردی گئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں جنوبی افریقا، ہانگ کانگ، نمیبیا، بوٹسوانا، لیسوتھو ، موزمبیق ، اسواتینی شامل ہیں۔
ان ممالک سےپاکستانیوں کوصرف ایمرجنسی کی صورت میں آنےکی اجازت ہوگی۔ جبکہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اوربورڈنگ سے72گھنٹے پرانا کورونا منفی ٹیسٹ لازم قرار دیا گیا ہے۔ البتہ پازیٹو آنے کی صورت میں مسافروں کو مزید 10 روز کے لیے قرنطینہ کرنا ہوگا۔