مالیاتی امور میں شفافیت حکومت پنجاب کا طرہ امتیاز ہے، عثمان بزدار

لاہور: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا ہے ۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے آڈیٹر جنرل پاکستان محمد اجمل گوندل نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ مالیاتی امور میں شفافیت حکومت پنجاب کا طرہ امتیاز ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں مالیاتی ڈسپلن نافذ کرنے سے کروڑو ں روپے بچائے ہیں۔پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More