ٹنڈوآدم کے قریب مال بردار گاڑی کو حادثہ

کراچی: کراچی سے اندرون ملک جانے والی مال بردار ریل گاڑی کو ٹنڈوآدم کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے اندرون ملک جانے والی پارسل ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے باعث اپ ٹریک کو آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ مال بردار گاڑی کی ڈی ریلنگ کی وجہ سے پٹری کو نقصان پہنچا۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے جانے والی کئی ٹرینوں کو روک لیا گیا ہے اور حادثے کے مقام پر امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More