بہاؤالدین زکریا ایکسپریس ٹرین میں مسافر خاتون سے اجتماعی زیادتی

لاہور: ٹرین میں مسافر خاتون سے اجتماعی زیادتی کابھیانک کیس سامنے آگیا، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کے ذریعے ملتان سے کراچی جانے والی خاتون کو ٹرین میں ٹکٹ چیکرز نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ریلویز پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

نجی کمپنی کے زیر اتنظام چلنے والی بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کے عملے نے دوران سفر خاتون مسافر کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔مسافر خاتون کراچی کی رہائشی ہے اور بچوں سے ملنے کے لیے ملتان پہنچی۔ ملاقات کے بعد کراچی واپسی کے لیے بہاو الدین زکریا ایکسپریس پر سوار ہوئی ۔ ٹکٹ چیکر نے اکانومی کلاس میں بٹھا کر ٹکٹ کاٹ دیا۔ دوران سفر ٹکٹ چیکر عاقب اور زاہد خاتون کو اے سی والے کیبن میں لے گئے اورزبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

خاتون نے ایف آئی آر میں بتایا کہ ٹکٹ چیکرز عاقب، زاہد اور نامعلوم ملزم ٹکٹ چیک کرنے کے بہانے اے سی کلاس میں لے گئے اور تشدد کرکے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ریلویز پولیس نے ملزمان عاقب اور زاہد سمیت دیگر کیخلاف کراچی سٹی میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہےجبکہ آئی جی ریلویز فیصل شاہکار کے حکم پر تشکیل کردہ ٹیم نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔آئی جی ریلویز کا کہنا ہے کہ زیادتی جیسے گھناؤنے جرم کے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائیگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More