پاک ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری

ملتان : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کے حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس نے شائقین کرکٹ کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے ۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ملتان میں شاہینوں اور کالی آندھی کے درمیان کرکٹ معرکے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے ۔ شائقین کرکٹ کے لیے فاطمہ جناح کالونی میں پارکنگ کا انتطام کیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم کی طرف جانے والے راستوں پر ٹریفک بند رہے گی۔

ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ فاطمہ جناح کالونی سے سپیڈو بس سروس کے ذریعے شائقین کو اسٹیڈیم لے جایا جائے گا ۔ا سپیڈو بس سروس دن 1 بجے سے شروع کر دی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More