تازہ ترین
ٹریفک حادثے میں آٹھ سالہ بچہ جاں بحق، والد اور بہن زخمی

ٹریفک حادثے میں آٹھ سالہ بچہ جاں بحق، والد اور بہن زخمی

لاہور: (19 جولائی 2020) ساندہ کے علاقے میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں آٹھ سال بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ والد اور بہن زخمی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ساندہ کے علاقے میں بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں آٹھ سالہ بچہ ایان عامر جاں بحق ہو گیا جبکہ والد عامر اور بہن زخمی ہوئی جنھیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہپولیس کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ بس کو قبضے میں لے لیا گیا ہے ڈرائیور کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top