کراچی :پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا میچ، خصوصی ٹریفک پلان مرتب

کراچی: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ میچ بارہ مارچ سے سولہ مارچ تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا،کراچی ٹریفک پولیس نے ٹریفک کی روانی اور عوام کی رہنمائی کیلئے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا ہے ۔

کراچی شہر کے مختلف علاقوں سےنیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین جن کے پاس میچ کے ٹکٹ ہوں گے انکے لیے پارکنگ کرنے کے لئے اصل شناختی کارڈ و میچ کا ٹکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔شائقین کیلئے پارکنگ کے مقام اور ان کے راستےحکیم سعید گراؤنڈ نزد بیت المکرم مسجد،ضلع وسطی (سینٹرل) اور غربی (ویسٹ) کے رہائشی براستہ لیاقت آباد نمبر 10، حسن اسکوائر سےدائیں جانب یونیورسٹی روڈ پر درج بالا مقام پر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں ۔جہاں سے بذریعہ شٹل سروس انہیں نیشنل اسٹڈیم لے جایا جائے گا۔ اسی طرح نیو کراچی ، فیڈرل بی ایریا اور گلشن کے رہائشی براستہ نیپا درج بالا مقام پر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں۔ملیر اور کورنگی کے رہائشی شارع فیصل ڈرگ روڈ ، ملینیم ، نیپا سے ہوتے ہوئے درج بالامقام پر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں۔ جہاں سے بذریعہ شٹل سروس انہیں نیشنل اسٹڈیم لے جایا جائے گا۔

ضلعی ساؤتھ (جنوبی ) ، سٹی ، کے رہائشی شارع فیصل یا پی پی چورنگی، جیل روڈ سے ہوتے ہوئے درج بالامقام پر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں۔ جہاں سے بذریعہ شٹل سروس انہیں نیشنل اسٹڈیم لے جایا جائے گا۔ بند روڈ اور متبادل راستے حسن اسکوائر فلائی اوور لیاقت آباد سے براستہ حسن سکوائر فلائی اوور نیشنل اسٹیڈیم روڈ عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔تمام ٹریفک یونیورسٹی کا راستہ اختیار کر اپنی منزل کی جانب جا سکیں گی ۔یونیورسٹی روڈ سےایکسپو ٹرننگ جانب اسٹیڈیم روڈ عام پبلک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسکے علاوہ اسٹیڈیم روڈ سے جانب حسن اسکوائر ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔ہیوی ٹریفک کا سہراب گوٹھ سے جانب نیپا ۔ لیاقت آباد نمبر 10 سے جانب حسن اسکوائر ۔ پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈ ۔کارساز سے اسٹیڈیم ۔ ملینیم تا نیو ٹاؤن ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More