ٹام کروز کی “ٹاپ گن میوریک” باکس آفس کی دوسری ہٹ فلم

لاس اینجلس: نوے کروڑ ڈالر بزنس کیساتھ “ٹاپ گن میوریک” باکس آفس کی دوسری ہٹ فلم بن گئی۔

ٹام کروز کی نئی فلم “ٹاپ گن: میوریک” نے عالمی باکس آفس پر نوے کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کرلیا،ٹاپ گن میوریک رواں سال باکس آفس پر سب سے زیادہ منافع کمانے والی دوسری بڑی فلم بھی بن گئی،پہلے نمبر پر ڈاکٹر اسٹرینج برقرار ہے جس نے چورانوے کروڑ سے زائد منافع کمایا ہے۔غیرملکی میگزین نے دعویٰ کیا کہ اگر ٹاپ گن میوریک کی یہی مقبولیت برقرار رہی تو آئندہ ہفتوں میں یہ رواں برس کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More