آج پشاورتحریک انصاف میں شمولیت پر پچھتارہا ہے، خورشید شاہ

پشاور: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماسید خورشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست دلدل میں پھنس چکی ہے۔ جو حکومت اپنے اداروں کو نہیں مانتی وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتی۔ پاکستان کو خطرہ اگر ہے تو شیخ رشید سے ہے۔

پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی پیرہنما خورشید شاہ کاکہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست دلدل میں پھنس چکی ہے۔پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے جو وعدہ کیا پورا کیا۔ہم بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ آئینی طریقہ اختیار کرکے نیا سسٹم لایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو جو عزت دینی چاہئے تھی وہ اس حکومت نے نہیں دی۔ جو حکومت اپنے اداروں کو نہیں مانتی وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتی۔ قانون سب کے لیے برابر ہے۔ ہم پاکستان کے اداروں کو مضبوط دیکھناچاہتے ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انکاکہنا تھا کہ پاکستان کو خطرہ اگر ہے تو شیخ رشید سے ہے۔ بلدیاتی انتخابات اگر ملتوی ہو جائے تو اچھا ہوگا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More