مفکر پاکستان علامہ اقبال کی 84ویں برسی

لاہور: مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی آج 84ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ شاعر مشرق نے اپنی شاعری سے برصغیر کی مسلم قوم میں بیداری کی نئی روح پھونک دی۔

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں حاصل کرنے کے بعد مشن ہائی اسکول سے میٹرک کیا اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کا امتحان پاس کیا۔

انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے فلسفے میں ایم اے کیا، ایم اے کرنے کے بعد آپ اعلیٰ تعلیم کے لیے انگلستان گئے اور قانون کی ڈگری حاصل کی، بعد ازاں آپ جرمنی چلے گئے جہاں سے آپ نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ محمد اقبال نے شاعری کے ساتھ وکالت کی اور ملک کی سیاسی تحریکوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ 1922 میں حکومت برطانیہ نے انہیں سر کا خطاب دیا۔

ڈاکٹر علامہ محمد اقبال آزادی وطن کے علمبردار تھے، انہوں نے اپنی شاعری سے برصغیر کی مسلم قوم میں بیداری کی نئی روح پھونک دی اور 1930 میں علیحدہ وطن کا خواب دیکھا۔قیام پاکستان سے قبل ہی علامہ محمد اقبال کا 21 اپریل 1938 کو انتقال ہو گیا تھا اور انہیں لاہور میں سپرد خاک کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More