پاکستان کوہرانے کے لئے بہترین کرکٹ کھیلنا پڑے گی، اسٹیواسمتھ

اسلام آباد: آسٹریلین کرکٹر اسٹیواسمتھ نے کہا کہ پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس کھلاڑی موجود ہیں۔ شاہین شاہ اور حارث رؤف تیز رفتار فاسٹ باؤلرز ہیں۔

آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسٹیواسمتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلنے کی ہمیشہ سے خواہش تھی۔ پہلے پریکٹس سیشن میں اسٹیڈیم اورپچ دیکھنے کا موقع ملے گا اورکنڈیشنزسے آگاہ ہونے کی کوشش ہوگی۔

اسٹیواسمتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کچھ سال قبل آسٹریلیا میں کھیلے تھے۔ پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے۔

سیکیورٹی حوالے سے اسمتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی بہترین ہے۔ اور ہم محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں بہترین میزبانی کی جارہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مختلف کنڈیشنر میں کھیلنے سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔ بطورکھلاڑی آسٹریلیا کے لئے کھیلنے پرخوش ہوں۔ پیٹ کمنز عمدہ کپتانی کررہے ہیں۔ دورہ پاکستان کے لئے آسٹریلیا کی ٹیم میں 3 اسپنرز ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More