سربراہ ٹی ایل پی سعد رضویکوٹ لکھپت جیل سے رہا، کارکنوں کا جشن

لاہور: حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد جاری ہے۔تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔

حکومت نے ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا حافظ سعد رضوی کی رہائی کی خبر ملتے ہی کارکنوں کی بڑی تعداد مسجد رحمت اللعالمین کےباہر جمع ہو گئی اور سربراہ ٹی ایل پی کے پہنچنے پر پتیاں نچھاور کی گئیں۔

ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق سعد رضوی کو پہلی بار اپریل دو ہزار اکیس میں ایک ماہ کیلئے نظربندکیاگیا اوراسی دوران سعد رضوی کانام فورتھ شیڈول میں شامل کیاگیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More