وقت آ گیا ہے حکمرانوں کا گریبان ہو اور عوام کا ہاتھ ہو، شہباز شریف

لاہور: صدر مسلم لیگ نون شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت کا جنازہ نکل چکا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ حکمرانوں کا گریبان ہو اور عوام کا ہاتھ ہو۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے ۔بدقمست دن تھا جب موجودہ حکومت کومسلط کیاگیا۔ ملک کی معیشت کا جنازہ نکل چکاہے۔ وقت آ گیاکہ حکومت کاگریبان ہو،عوام کاہاتھ ہو۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کیا بدقمست دن تھا جب موجودہ حکومت کو مسلط کیاگیا۔جنہوں نے عمران خان کو ووٹ دیئے وہ بھی آج خوار ہورہے ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کے پی میں شکست کے بعد انہیں خیال آیا ایک اور تختی لگادیں ۔ میں نے 2014 میں نالج پارک کا سنگ بنیاد رکھا تھا ، آج یہ اس کا افتتاح کررہے ہیں۔ موجودہ حکومت کا کام صرف ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگانا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More