ٹک ٹاکرز نے مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگا دی

اسلام آباد: مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگانے والے ٹک ٹاکرز نکلے۔ ویڈیو میں ٹک ٹاکر کو آگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد وائلڈ لائف کے مطابق مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگانے والے ٹک ٹاکرز نکلے۔جنگلات میں آگ لگانے والے 2 نوجوانوں کی ویڈیو سامنے آگئی ہے ۔ٹک ٹاکر کو لائٹر کی مدد سے آگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوران آتشزدگی خاتون کو بھی ٹک ٹاک ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہےکہ ٹک ٹاکرز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا میں جنگلات کو آگ لگانے کی سزا عمر قید ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More