پتلونیں ٹائٹ کرلیں بلوچستان جیسی تبدیلی پورے ملک میں آئے گی، غفورحیدری

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے آنے والی تبدیلی پورے ملک تک جاسکتی ہے ۔ سب کو اپنی پتلونیں ٹائٹ کرنی چاہئیں۔

اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے یوآئی کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے آنیوالی تبدیلی پورے ملک تک جاسکتی ہے ۔سب کو اپنی پتلونیں ٹائٹ کرنی چاہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کے مطالبات درست ہیں ۔ حکومت کو پہلے ہی مان لینی چائیے تھے۔ حکومت چاہتی تھی کہ یہ مشتعل ہوں اور ہم کاروائی کریں ۔

سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا پنڈی والوں نے بلوچستان میں کوشش کی مگر کامیاب نہیں ہوسکے۔ہمارا پنڈی والوں سے رابطہ نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں وہ غیر جانبدار رہیں اور اپنی آئینی حدود میں رہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More