پولیس کی وردی میں ٹائیگرز فورس نے پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کیا، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ رات پارلیمنٹ لاجز پر پولیس کی وردی میں پی ٹی آئی کی ٹائیگرز فورس نے حملہ کیا تھا۔

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں فیصل کریم کنڈی، شازیہ مری ،مرتضی وہاب اور حیدر زمان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔ اس موقع پر شازیہ مری نے اسپیکر قومی اسمبلی کے رویے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گزشتہ رات کو ٹائیگر فورس کے لوگ پولیس کی وردیوں میں ملبوس ہوکر لاجز پر دھاوا بولا گیا۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اسپیکر یا وزیر داخلہ سمیت ارکان کو کوئی بھی عدم اعتماد کی تحریک کے اجلاس میں شرکت سے نہیں روک سکتا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم آج واضح کرتے ہیں کہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ اسپیکر کا یہ اختیار ہی نہیں کہ کسی رکن کو ووٹ کے حق سے روک سکے۔ اس موقع پر پارٹی کے مالیاتی سیکرٹری حیدر زمان نذیر دھوکی اور دیگر بھی موجود تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More