عمران خان پر حملے کا تھریٹ الرٹ، سیکیورٹی مزید سخت

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کا تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ عمران خان کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے سے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ سکیورٹی حکام نے عمران خان کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت دی ہے۔

عمران خان کی سکیورٹی کے حوالے سے مزید اقدامات کرنے پر مشاورت کی جا رہی ہے جبکہ اس حوالے سے متعلق پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ کیا گیا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More