ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے سودی نظام کا خاتمہ نہیں کررہے، سراج الحق

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت ریاست مدینہ کا نعرہ تو لگاتی ہے مگر سودی نظام کا خاتمہ نہیں کرتی کیا ۔کیا ریاست مدینہ میں سودی نظام تھا ؟ ۔جماعت اسلامی ضلعی سطح پر حکومت کے خلاف بھر پور احتجاج کرے گی۔

سراج الحق وفاقی شریعت عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ سود کے نظام نے امیر اور غریب میں فرق بڑھا دیا ہے۔ پچھلے بجٹ کے مطابق 33 ہزار ارب سے زیادہ ہم سود میں ادا کر رہے ہیں۔ وزیر خزانہ سے پوچھا ملک کا سود کیسے ادا ہوگا تو کہا کہ مزید قرض لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مسجد نبوی میں بیٹھ کر سود کے خاتمے کا وعدہ کیاتھا مگر پورا نہیں کیا ۔جاپان اپنے تجربے کی بنیاد پر سود فری اکانومی کی طرف جا رہا ہے۔ دوست ملک نے ہمیں کڑی شرائط پر بطور خیرات جو رقم دی اس پر بھی سود ادا کرنا ہوگا۔ کیا ضروری ہے جب تک سڑکوں پر نکلیں تب تک حکمران عوام کی بات نہ سنیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ سال 2002میں جب اسلامی نظام نافذ کرنے کی کوشش کی تو بیوروکریسی ہمارے خلاف کھڑی ہو گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More