عمران خان پر دباؤ ڈالنے والے ناکام ہونگے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہناہے کہ موجودہ پیپلزپارٹی میں وہ سوچ نہیں جو بھٹو دورمیں ہوا کرتی تھی۔ پیپلزپارٹی پر اب زرداری کی چھاپ آچکی ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی میں زرداری کی سوچ اور طور طریقے نظر آرہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اراکین اسمبلی کو کوئی ڈرا یا دھمکا نہیں سکتا یہ فیصلوں میں آزاد ہیں۔ اندرونی و بیرون سازشوں کا قانون کے دائرےمیں رہ کر مقابلہ کرینگے۔ پارٹی مل کر فیصلہ کرے گی کہ صورتحال پر کیا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر دباؤ ڈالنے میں یہ لوگ ناکام ہوں گے۔ عمران خان دباؤ میں کبھی گھبرانے والے نہیں ہیں ۔ عمران خان مقابلہ کرنا جانتے ہیں اور ہم کر کے دکھائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More