ملکی سلامتی سے کھیلنے والوں کا محاسبہ کیا جائے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کرسی کی خاطر قومی سلامتی سے کھیلنے کی قابل مذمت کوششوں کامحاسبہ کیا جائے ۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج تمہارے جھوٹ تار تار ہو گئے۔اقتدار سےچمٹے رہنے کے لیےتم نے خطرناک کھیل کھیلا۔‏وقت آ گیا ہے تمہارے ایک ایک جھوٹ کا محاسبہ کیا جائے۔

نائب صدر پی ایم ایل این نے کہا کہ کرسی کی خاطر قومی سلامتی سے کھیلنے کی قابل مذمت کوششوں کامحاسبہ کیا جائے۔حوصلہ رکھو،اب سامنا کرنا ہے ۔ ہمیشہ کی طرح بھاگ نہ جانا کیونکہ یہ قوم تمہیں اب بھاگنے نہیں دے گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایبسلوٹلی ناٹ کا نعرہ ان اڈوں کیلئے لگایا جو کبھی مانگے نہیں گئے تھے ۔این ار او کے لئے اسٹیبلشمنٹ کے ترلے کئے جھوٹ بولا کہ انہوں نے آپشن دئیے تھے۔این ایس سی جیسے سنجیدہ فورم کو سازشی ڈرامے کیلئے استعمال کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More