سندھ کے بلدیاتی قانون کو کالا کہنے والوں کا منہ کالا ہوگا، بلاول بھٹوزرداری

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی واحدجماعت ہے جو سچ بولتی ہے ۔ بانی ایم کیو ایم کی سیاست پر عوام نے فل اسٹاپ لگا دیا ہے۔جب سے پیدا ہوا ہوں کراچی پر دہشت گرد مسلط رہے۔

کراچی میں پریس کانفرس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے سب سے زیادہ اختیارلوکل گورنمنٹ ایکٹ میں دیا ۔ سندھ کے بلدیاتی قانون کو کالا کہنے والوں کا منہ کالا ہوگا۔ ہم پر تنقید کرے لیکن عوام کے سامنے سچ لایا جائے۔ اپوزیشن کی طرف سے جائز تنقید ہو گی تو برداشت بھی کی جائے گی۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ عوام پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہی ہے ۔ملک کے غریب عوام کے مسائل پیپلزپارٹی ہی حل کر سکتی ہے ۔ہم عوام کے 100فیصد مفت علاج پر یقین رکھتے ہیں۔ ہیلتھ کارڈ ان چیزوں کو کور ہی نہیں کرتا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More