پی ٹی آئی کو اقتدارمیں لانےوالےمایوس ہیں، سراج الحق

لاہور: امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ حواس باختہ نا اہل حکمران صلاحیت سےعاری ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کی حکومت پر لفظی وار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی اوربیروزگاری خطےکےمقابلےمیں زیادہ ہے۔وزیراعظم مہنگائی کاموازنہ امریکااوریورپ سےکرتےہیں۔ عمران خان مغربی ممالک کی عوام کومیسرسہولیات کابھی تذکرہ فرمادیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے سوا تین سال میں صرف محرومیاں اور مایوسیاں ہی بانٹیں۔حکومتی کشتی ڈوب رہی ہے جبکہ ڈبونےوالےملاح خود ہیں۔پی ٹی آئی سپورٹرزاوراسےاقتدارمیں لانےوالےمایوس دکھائی دےرہےہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More