پیرس: رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی رپورٹ کے مطابق رواں برس دنيا بھر ميں 488 صحافیوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 46 صحافی جان کی بازی ہارے ۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے 25سال پہلے اعداد و شمار جمع کرنے شروع کيے تھے۔ اور تب سے لے کر اب تک کسی ایک برس کے دوران يہ گرفتار صحافيوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ زير حراست صحافيوں ميں ریکارڈ ساٹھ خواتين بھی شامل ہيں۔ چين سر فہرست ہے جہاں اس وقت ميڈيا کے پيشے سے وابستہ 127 افراد قيد کاٹ رہے ہيں۔
رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال مجموعی طور پر چھياليس صحافيوں کی ہلاکت بھی واقع ہوئی جبکہ پينسٹھ پروفيشنلز کو مختلف مقامات پر يرغمال بنايا گيا۔