یہ عمران خان کی آخری گمراہ کن تقریر تھی، حمزہ شہباز

لاہور: مسلم لیگ نون کے رہنما پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی تقریر گمراہ کن اور ذاتی انتقام کی باتوں سے بھری ہوئی تھی۔خطاب میں تاریخی حقائق کو مسخ کیا گیا

مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز کا کہناہے کہ عمران خان نے آئینی عہدےکواستعمال کرتے ہوئے سیاسی پروپیگنڈہ کیاگیا۔پاکستان کی خارجہ پالیسی کو بے رحمی کے ساتھ ذاتی و سیاسی مفاد پر قربان کیاجارہاہے۔عدم اعتماد ایک خالص جمہوری عمل ہےجس میں کسی بیرون ملک کا کوئی ہاتھ نہیں۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھاکہ قومی اسمبلی میں واضح شکست دیکھ کر عمران خان بوکھلا گئے ہیں۔عمران خان سے چھٹکارہ 22 کروڑ عوام کے دل کی آواز ہے۔عدم اعتماد کی تحریک عوام اور ملک کا کباڑہ کرنےپر اپوزیشن کی ذمہ داری بن گئی تھی۔انشاللہ جلد ہی پاکستان میں صبح نوطلوع ہونے والی ہے۔یہ عمران خان کی آخری تقریر تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More