چوہدری شجاعت کے ساتھ معاملات ٹھیک ہیں، پرویز الہیٰ

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ہو گا۔ ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہیں ۔ عمران خان جو فیصلہ کریں گے قبول ہو گا ۔

قاف لیگ کے رہنما پرویز الہی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی عقل ماری گئی ہے۔ پنجاب کو حمزہ نہیں چلا رہا بلکہ پولیس چلا رہی ہے۔ صوبہ پولیس اسٹیٹ بن گیا ہے ۔ حکومت اپنا گریباں جھانک لیں اچھا ہوتا ہے۔

انہوں نے بھرپور اپوزیشن کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ہو گا۔ ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہیں ۔ عمران خان جو فیصلہ کریں گے قبول ہو گا ۔سب سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح عمران خان کے ساتھ ہیں۔

پرویز الہی کا کہنا تھا کہ بجٹ حکومت نے کیا پیش کرنا ان کے پاس اکثریت ہی نہیں ہے ۔اس حکومت کا پورا پوسٹ مارٹم کریں گے۔قاف لیگ کے رہنما پرویز الہی نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت کے ساتھ معاملات ٹھیک ہیں۔ ایک ہفتے میں پتہ چل جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More