اتوار کے روز بڑا سرپرائز ملے گا، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو ہٹانا سیاسی سمجھوتہ تھا ۔اتوار کے روز بڑا سرپرائز ملے گا ۔

وزیراعظم عمران خان سے صحافیوں نے ملاقات کی ہے ۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہاکہ اتوار کے لئے بڑا سرپرائز ہے ۔اتوارکوبہت انجوائے کریں گے ۔ یہ ایک بہت بڑی بین الاقوامی سازش ہے ۔قانونی طریقہ کار استعمال کیا جارہا ہے ۔ آخری گیند تک لڑوں گا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے کردارکشی کے حوالے سے کوئی آڈیوٹیپ نکالی جاسکتی ہے ۔میری زندگی کو خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اوآئی سی کانفرنس کی وجہ سے دھمکی آمیز ہولڈ رکھا ہوا تھا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More