ملک میں گیس بہت ہے اپوزیشن پروپیگنڈہ کررہی ہے، شہباز گل

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہے کہ بلاول کو تکلیف عوامی مسائل سے نہیں بلکہ اپنی کرپشن کی دکان بند ہونے کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کےبیان پرردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم کے ترجمان شہباز گِل نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ذات سے تکلیف ہر کرپٹ اور چور سیاستدان کو ہے،ملک کی بقا اور ترقی کیلئے ہم کرپٹ اور چوروں کے خلاف یونہی لڑتے رہیں گے۔

شہباز گل نے کہا کہ نااہل نواز و زرداری جیسے چوروں اور عوامی مجرموں کے خلاف لڑنا ہی وزیراعظم عمران خان کی سیاست کا مقصد و منشور ہے۔نااہل اپوزیشن لفافوں کی مدد سے‏ تین سال سے ایل این جی اور گیس پر پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔ نااہلوں کی مہنگی بجلی کے معاہدوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں۔حکومت نے مشکل وقت میں بھی اسی سے نوے فیصد تک اپنی ضرورت کے مطابق ایل این جی کا حصول ممکن بنایا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More