بلاول کی کال پر پورے پاکستان میں دھرنے ہورہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سالوں کے دوران ملک میں مہنگائی کا بدترین طوفان آیا ہوا ہے ۔ سلیکٹڈ حکومت نے عوام کا برا حال کردیا ہے۔

کراچی میں داؤد چورنگی پر مہنگائی کے خلاف پیپلز پارٹی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نااہل حکومت کو آئینہ دکھانے کے لیے عوام اکٹھی ہوئی ہے ۔ آپ پاکستان سے نکلیں کیونکہ جب تک آپ پاکستان میں ہیں تب تک مہنگائی رہے گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام کی مدد سے بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم بنے گا اور مہنگائی سے نجات دلائے گا ۔ ایک ارسطو نے مہنگائی کا جواب دیا کہ ڈالر بڑھنا اچھی بات ہے کیونکہ اس کی ساری انیوسٹمنٹ باہر ڈالرز میں ہے ۔عمران خان کہتا تھا جب ڈالر اوپر جاتا ہے تو حکمران چور ہوتے اب آپ بتائیں کون چور ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عمران خان بہت جلد جا رہے ہیں۔ آپ نے گھبرانا نہیں ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری کی کال پر پورے پاکستان میں دھرنے ہو رہے ہیں ۔ یہ مظلوموں اور کسانوں کی آواز ہے۔ اس نااہل حکومت سے نجات پائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More