پنجاب میں21 یونیورسٹیاں بنانے کا منصوبہ ہے، عثمان بزدار

راولپنڈی : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وقارالنساپوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کویونیورسٹی کا درجہ دے دیاگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کو حکومت پنجاب ایک ارب روپے سے زائد کے وظائف دے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے وقارالنسا پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین راولپنڈی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی تختی کی نقاب کشائی کی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر نے کہاکہ پنجاب حکومت خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔پنجاب بھرمیں اکیس یونیورسٹیاں بنانے کا منصوبہ ہے جن میں سے چھ یونیورسٹیاں قائم کی جاچکی ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے بچیوں کے تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کاکہا تھا۔ ہماری خواتین تعلیم یافتہ ہیں اس لئے دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔

وفاقی وزیر شیخ رشید نے نالہ لئی کے ڈیڑھ سوارب روپے مالیت کامنصوبہ منظورہونے کی خوشخبری بھی سنائی اور کہاکہ وزیراعظم عمران خان پچیس اکتوبرکو نالہ لئی منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More