پاکستان میں کوئی عیسائی دہشتگرد نہیں ہے، وفاقی وزیرداخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں کوئی ایسا بل پاس نہیں ہوگا جو انجیل یا بائبل کے خلاف ہو۔پاکستان میں کوئی مسیح دہشتگرد نہیں ہے ۔

اسلام آباد کنونشن سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مسیحی برادری میرے دل کے قریب ہے۔یسوع مسیح کے پیغام میں انسانیت کی بھلائی ہے۔ آپ کو بھی عمران خان سے امید رکھنی چاہیے جو ریاست مدینہ کی بات کرتا ہے وہ دوسرے مزاہب کا بھی احترام کرتا ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں کوئی ایسا بل پاس نہیں ہوگا جو انجیل یا بائبل کے خلاف ہو۔پاکستان میں کوئی مسیح دہشتگرد نہیں ہے اور ہی ہی کسی مسیح کا نام تک دہشتگردی میں نہیں ملے گا۔لال حویلی کے دروازے مسیحی برادری کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے سے پاکستان کے 80حلقوں کے فیصلے پر اثرانداز ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More